شمالی وزیرستان ، گھر پر گولہ گرنے سے 5افراد جاں بحق

رزمک،ڈی آئی خان(مشرق نیوز)شمالی وزیرستان میں گھر پر گولہ گرنے سے ایک خاندان کے 5 افراد جاں بحق ،2 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں پیش آیا، مارٹر گولہ نامعلوم سمت سے گھر پر گرا ،جاں بحق ہونےوالوں میں خاتون اور 4 بچے شامل ہیں،پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

ادھر ڈی آئی خان میں شادی میں ہوائی فائرنگ سے نکاح خواں سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔