اسلام آباد،لاہور(بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر رہائی ملنے کے بعد جیل سے باہر آتے ہی پرویز الٰہی ٰ کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا،پرویز الٰہی کو رہا کرکے وکیل کی گاڑی میں روانہ کیا گیا تاہم پولیس لائنز سے کچھ دور پہنچتے ہی دوبارہ گرفتار کیا گیا،ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کواسلام آباد پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈویڑن نے گرفتار کیادوسری جانب اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے پرویز الٰہی کو تھانہ سی ٹی ڈی نے مقدمہ نمبر 3/23 میں گرفتار کیا ہے ادھر پمز ہسپتال سے ڈاکٹرز کی ٹیم پرویزالٰہی کے چیک اپ کیلئے پولیس لائنزپہنچ گئی ہے ،ذرائع نے بتایاکہ ڈاکٹرز کی ٹیم ان کا چیک اپ کرے گی مزید برآں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی تھری ایم پی اے کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دے کر فوری رہائی کا حکم دےدیا،اسلام آباد ہائیکورٹ میں چودھری پرویز الٰہی کی گرفتاری کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست پر سماعت کی،پرویز الٰہی کے وکیل نے عدالت کو بتایاسابق وزیر اعلی پنجاب نے 4 ماہ سے کوئی بیان نہیں دیا، اسلام آباد میں ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں، لاہور ہائیکورٹ نے یکم ستمبر کو پرویز الٰہی کی رہائی کا حکم دیا، لاہور ہائیکورٹ نے صدر پی ٹی آئی کو کسی بھی اور کیس میں گرفتار کرنے سے روکا، اسلام آباد پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے آرڈر کو فرسٹریٹ کرنے کیلئے سابق وزیراعلیٰ کو گرفتار کیا،وکیل پرویز الٰہی نے کہا سابق وزیراعلیٰ کو لاہور پولیس سے چھین کر اسلام آباد لایا گیا، سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے اٹھا کر گاڑی میں ڈالا، لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کیا گیا ہے بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دے کر فوری رہائی کا حکم دے دیاعلاوہ زیںلاہور ہائیکورٹ نے چیف کمشنر اسلام آباد اور پولیس کو آج پرویز الٰہی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق کے حکم کے باوجود پولیس نے لاہور سے پرویز الٰہی کو گرفتار کیا تھا جس پر جسٹس امجد نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے سیشن جج اٹک کو حکم دیا تھا کہ وہ پرویز الٰہی کو بازیاب کراکے پیش کریں جب کہ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کیا تھا تاہم بعد ازاں جسٹس امجد رفیق کا بنچ تبدیل کردیا گیا،جسٹس امجد رفیق کے بعد جسٹس مرزا وقاص رو¿ف نے گزشتہ روز پرویز الٰہی کی بازیابی کےلئے دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سیشن جج اٹک اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل عدالت میں پیش ہوئے تاہم سیشن جج پرویز الٰہی کو ساتھ نہ لائے،دوران سماعت عدالت نے سیشن جج سے پوچھا کہ کل پرویزالٰہی کو 11بجے اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا گیا آپ کب جیل میں پہنچے؟ اس پر سیشن جج نے کہا دوپہر کے بعد جیل پہنچا، پرویز الٰہی جیل میں نہیں تھے،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا چیک اپ کے بعد پولیس لائن اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے، اس پر عدالت نے کہا سی پی او اور ڈی پی او کہاں ہیں، کیوں نا ان کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے؟ سپرنٹنڈنٹ جیل کدھر ہیں؟،ایڈیشنل ایڈووکیٹ نے بتایا جیل سپرنٹنڈنٹ بعض وجوہات کی بنا پر پیش نہیں ہوسکے،بعد ازاں عدالت نے سماعت 11 بجے تک ملتوی کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد پولیس اور چیف کمشنر کو بھی طلب کرلیا، عدالت نے ڈی پی او اٹک اور سی پی او راولپنڈی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا،کیس کی دوبارہ سماعت میں جسٹس مرزا وقاص نے کہا کمشنر اسلام آباد کو حکم دے رہا ہوں کہ وہ پرویز الٰہی کو پیش کریں، بادی النظر میں ریاست پرویز الٰہی کو پیش کرنے سے گریزاں ہے، ویسے بھی آئی جی اسلام آباد کیخلاف توہین کا معاملہ تو عدالت کے سامنے موجود ہی ہے، چیف کمشنر اسلام آباد نے عدالت کے حکم کی تعمیل نہیں کی، چیف کمشنر اسلام آباد اور پولیس پرویز الٰہی کو کل پیش کریں،بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے دونوں افسران کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کردی۔
پرویز الٰہی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار،آج عدالت پیش کیا جائے،ہائیکورٹ کا حکم
















