گلگت بلتستان میں حالات پرامن ، فوج تعینات نہیں کی گئی: وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی

سکردو (مشرق نیوز) نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے گلگت بلتستان میں پاک فوج کی تعیناتی کی تردید کردی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کے مطابق گلگت بلتستان میں صورتحال مکمل طور پر پرامن ہے، پاک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے خبریں اور قیاس آرائیاں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں تمام سڑکیں، تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں، آرمی اور سول آرمڈ فورسز کی خدمات چہلم امام حسین پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے طلب کی گئی ہیں۔ جلوسوں کے راستوں اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کیلئے ماضی کی طرح خصوصی اقدامات کئے گئے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سی آر پی سی 1898 کی دفعہ 144 پورے خطے میں نافذ کی گئی۔