صدر مملکت نے 13رکنی اقتصادی کونسل قائم کردی

اسلام آباد(بیورورپورٹ) صدر مملکت عارف علوی نے 13رکنی قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل کی منظوری دےدی، وزیر اعظم چیئرمین ہوں گے۔

صدر مملکت نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل کی منظوری آرٹیکل 156 ایک اور رولز آف بزنس کے تحت دی ،کونسل ملک کی مجموعی معاشی صورتحال کا جائزہ لینے اور مالیاتی ، تجارتی ، معاشرتی و اقتصادی پالیسیز پر منصوبہ بندی کی ذمہ دار ہے،کونسل میں وزرائے اعلیٰ ،نگران حکومتوں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔