مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کاکیس 5ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ میںسابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 5 ستمبر کو سماعت کرے گا،جسٹس عمر عطا بندیال کے علاوہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس جمال مندوخیل بھی بنچ کاحصہ ہیں۔