تعلیمی اداروں کو طلبہ کی کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دینی چاہیے:گورنر پنجاب

لاہور (اپنے رپورٹرسے) پنجاب کے گورنر میاں بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ نجی شعبہ کا تعلیم کے میدان میں آگے آنا ایک مستحسن اقدام ہے لیکن تعلیمی اداروں کو طلبہ کی کردار سازی کی طرف بھی توجہ دینی چاہیے۔ گورنر پنجاب لاہور کے نواح میں نئی قائم ہونیوالی یونیورسٹی راشد لطیف خان یورنیورسٹی افتتاحی تقریب میںما ہرین تعلیم اساتذہ، طلبہ اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر مسز صباحت خان، پروفیسر فرخ زمان،پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل،پروفیسر ڈاکٹر خالد خان،بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن نے راشد لطیف خان یونیورسٹی کے قیام کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ڈاکٹر راشد لطیف نے پاکستان سے محبت کو اپنا مقصد بناتے ہوئے اس منصوبے کا آغاز کیا ہے اور انہیں توقع ہے کہ یہ منصوبہ تعلیمی سیکٹر میں اہم کردارادا کرے گا۔ گورنر نے تعلیمی اداروں میں تحقیق کو فروغ دینے،ایجوکیشن سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے، اور طلبہ کی کردار سازی پرخصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔ اس موقع پر اپنی تقریر میں نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا کے اس دور میں بغیر تحقیق کئے مبہم اور جھوٹ پر مبنی اطلاعات کو پھیلانے سے گریز کریں اور مثبت سوچ کے ساتھ اپنا تعلیمی کام جاری رکھیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راشد لطیف خان یونیورسٹی کہ وائس چانسلر ڈاکٹر راشد لطیف نے کہا کہ یونیورسٹی بنانا آسان کام نہیں ہے۔ لاہور میں تقریباً 20، 25 یونیورسٹیاں موجود ہیں۔ صرف چند ایک ہی اچھی یونیورسٹیوں کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو ریسرچ کے میدان میںفروغ دیکر عالمی رینکنگ میں اپنی جگہ بنانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر راشدلطیف نے طلبا کو نصیحت کی کہ وہ مایوس ہو کر بیرون ممالک میں جانے کی بجائے اپنے ملک سے پیار کریں۔ یہاں انہیں جو مواقع اور عزت ملے گی وہ کسی اور ملک میں ممکن نہیں۔ اس موقع پر صباحت خان سی ای او نے میڈیکل کالج سے یونیورسٹی بنانے کے 13سالہ سفر جو بیان کیا اور جس جس نے یونیورسٹی بنانے میں اپنا کردار ادا کیا انہیں خراج تحسین پیش کیا۔