ستلج کی تباہ کاریاں، مزید سینکڑوں آبادیاں دریا برد،زمینی رابطے منقطع

بہاولنگر، پاکپتن، بہاولپور (بیورورپورٹ)ستلج کی تباہ کاریاں، مزید سینکڑوں آبادیاں دریا برد،زمینی رابطے منقطع ہو گئے ،پانی کے تیز بہاو سے متعدد حفاظتی بند و سڑکیں ٹوٹ گئیں۔

درجنوں آبادیاں پانی کی لپیٹ میں ہیں، چاروں اطراف پانی ہی پانی موجود ہے، 100 سے زائد آبادیوں کے زمینی راستے ابھی تک منقطع ہیں،ہزاروں ایکڑ پر فصلیں زیر آب آ گئیں، سیلابی پانی رہائشی ڈیروں، مکانوں میں بھی داخل ہو گیا۔

ریسکیو ٹیموں نے پانی میں پھنسے 11940 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا،ادھر نقل مکانی کرنیوالے افراد شدید مشکلات سے دوچار ہیں، متاثرین کےلئے خوراک کی شدید قلت ہے، جانوروں کےلئے بھی چارہ دستیاب نہیں ،متاثرین کی بڑی تعداد کھلے آسمان تلے حکومتی ریلیف کے منتظر ہے۔