لاہور (مشرق نیوز) مہنگی بجلی کیخلاف کراچی، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں جبکہ جماعت اسلامی ہفتہ 2 ستمبر کو ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔
جماعت اسلامی نے بجلی کے بھاری بلوں کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان بھی کیا ہے جبکہ ریلیف کے معاملے پر آئی ایم ایف نے دو ٹوک جواب دیا ہے کہ بجلی کے بل جتنے بھی آئیں ادائیگی کرنا پڑےگی۔
بھاری بجلی بلوں کیخلاف شہر شہر احتجاج اور ہڑتالوں کا سلسلہ جاری
















