اسلام آباد،کراچی (بیورورپورٹ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے بحری جنگی منصوبوں کو فوجی، قومی سلامتی پالیسیوں کےساتھ ہم آہنگ کیا جائے۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا سیل سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے پاک بحریہ کی جنگی مشق شمشیر بحر کی ڈی بریفنگ میں شرکت کی،بحریہ کی نویں جنگی مشق شمشیر بحر کی ڈی بریف کراچی میں ہوئی، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ مہمان خصوصی تھے،آمد پر امیر البحر ایڈمرل امجد نیازی نے استقبال کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے قومی دفاعی پالیسی کے مطابق عسکری حکمت عملی کی توثیق کےلئے جنگی مشقوں کی اہمیت پر زور دیا،انوار الحق کاکڑ نے فورس کمانڈرز کی مشق کے سلسلے میں تجزئیے کی تعریف کی جو پاکستان کی میری ٹائم سکیورٹی و سمندری دفاع کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔
وزیراعظم نے سی پیک و گوادر پورٹ کی سکیورٹی یقینی بنانے میں پاک بحریہ کی بڑھتی ذمہ داریوں پر بھی روشنی ڈالی، وزیراعظم نے تمام خطرات و چیلنجز سے نمٹنے کےلئے پاک بحریہ کی کاوشوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور بحری دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کےلئے تمام دستیاب وسائل فراہم کرنے کےلئے حکومتی عزم کا اعادہ کیا،مشق کی ڈی بریف میں اعلیٰ سطح کے سرکاری حکام اور تینوں مسلح افواج کے سینئر افسروں نے شرکت کی۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















