سندھ میں کسی کی جان و مال محفوظ نہیں، عوام کو انکا حق دلائیں گے: سراج الحق

کراچی (بیورو رپورٹ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے 15 سال سے سندھ کے عوام کا استحصال کیا ہے کسی بھی شہری کی جان و مال محفوظ نہیں ہے سندھ بھرمیں اغوالوٹ مار کی وارداتیں عام ہوگئی ہیں۔ عوام کی چیخیں حکمرانوں تک نہیں پہنچتی، اغواکارسرکاری سرپرستی میں ہیں، چاروں طرف خاموشی ہے جماعت اسلامی نے بے امنی کیخلاف بغاوت کا جھنڈا اٹھایاہے عوام ساتھ دی،معصوم بچوں کو سندھ کی حکومت نے اغواکیاہے، عوام کے ساتھ ملکر دےوقامت کے سومنات کو اٹھ کر پاش پاش کردیں گے۔مغویوں کے ورثاءسے لاکھوں تاوان لیکرعلائقے کے وڈیرے سیاستدان اور پولیس افسران اہلکاراغواکار ڈاکوو¿ں کو نہیں دیتے جس پر اغواکار ڈاکوبہیمانہ تشدد کی وڈیو مغویوں کے پیاروں کو بھیجتے ہیں، 2 ستمبرکو ملک گیر احتجاج شٹر ڈاو¿ن ہے جواحتجاج نہیں کریگا وہ آئی ایم ایف کا ساتھی ہے،اندھی بھری گونگی حکومت آپکی چیخیں نہیں سنتی روڈ راستے ویران ہیں عوام کی جان مال محفوظ نہیں ۔سراج الحق نے کہامیں جیل جانے کو تیارہوں آپ کیلئے جان تک دے دوں گا، عوام کرپٹ ٹولے لوٹنے والوں کو آئندہ انتخاب میں ووٹ نہ دے حکمرانوں کے دفاترکے محاصرے کیلئے عظیم الشان گھیراﺅ کی کال دیں گے، ہم حکومت کی گردن مروڑ کرآپکا حق دلائیں گے ۔