لاہور(اپنے رپورٹر سے)سابق وفاقی وزیر ومرکزی رہنما ن لیگ جاوید لطیف نے کہا ہے ملک میں سازشیوں کو توڑے بغیر مسائل ٹھیک نہیں ہوں گے ،ملک و ریاست کےخلاف سازشوں کو بے نقاب کرنا ہو گا، 16ماہ کی حکومت میں بے اختیار تھے، ہمارے دور میں 8ماہ وہی کردار بر سر اقتدار رہے جن کی نشاندہی کرتے رہے ہیں ،ثبوت 9،10مئی کے واقعات میں سامنے بھی آئے ۔
سابق وزیر نے کہا خود احتسابی کے عمل میں یہی کردار سہولت کار نکلے ،عدلیہ نے ملک کو نہج پر پہنچا یا،ذہن سے نکال دیں نواز شریف واپس نہیں آئیں گے ، نواز شریف آئیں گے اور آرہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
جاوید لطیف نے کہا مہنگائی و بجلی کی قیمتوں کا ملبہ صرف مسلم لیگ (ن)پر نہیں ڈالا جاسکتا،مہنگائی کا سیلاب عوام کو کھا رہا ہے جب تک عوامل کے پیچھے سازش کو بے نقاب نہیں کیا جائے گا معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے۔
سازشیوں کو توڑے بغیر مسائل ٹھیک نہیں ہوں گے ‘ جاوید لطیف
















