الیکشن کمیشن جب کہے گا تب انتخابات کرائیں گے،مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے الیکشن کمیشن جب کہے گا تب انتخابات کرائیں گے،میرا بجلی کا بل کتنا آیا ،ٹوئٹ کروں گا۔

الیکشن کمیشن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ نثار درانی سے ملاقات کےلئے آیا ،ملاقات میں انتخابات کے فنڈز پربات نہیں ہوئی، الیکشن کرانے کےلئے آئے یہی ذمے داری ہے،الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں، الیکشن کمیشن جب کہے گا تب انتخابات کرائیں گے، دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے الیکشن کمیشن کی ہر طرح معاونت کریں گے۔

صحافی نے سوال کیا انتخابات گرمیوں میں ہوں گے یا سردیوں میں؟ مرتضیٰ سولنگی نے کہا جب الیکشن کمیشن مناسب سمجھے گا الیکشن ہوجائیں گے۔