اسلام آباد (بیورو رپورٹ) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کی چیئرمین سینٹ نے ڈاکٹر فیصل کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ امید ہے بطور پاکستانی ہائی کمشنر پاکستان اور برطانیہ کے دو طرفہ تعلقات مزید بہتر ہونگے، چیئرمین سینٹ نے ڈاکٹر فیصل کو ماحولیات، تجارت، آئی ٹی، تعلیم کے شعبوں میں برطانیہ کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے ہدایات دیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں،سرمایہ کاروں کا اعتماد معیشت کے استحکام میں مدد گار ثابت ہوگا،صادق سنجرانی نے کہا کاروباری و معاشی روابط عوام کو مزید قریب لانے میں مدد گار ثابت ہوں گے،برطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کررہے ہیں،برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
برطانوی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں :صادق سنجرانی
















