لاہور(اپنے رپورٹر سے)سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز نے کہا ہے خواہش ہے عام انتخابات میں نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ ٹکٹس دیئے جائیں۔
مریم نواز سے پنجاب ویمن یوتھ ونگ کی رہنماوں وعہدیداروں نے ملاقات کی،یوتھ ونگ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،عہدیداروں نے پارٹی سرگرمیوں و تنظیم کی کارکردگی سے آگاہ کیا جبکہ چیف آرگنائزر نے جذبے کو سراہا، 4 گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں انٹرویوز کیے گئے اور گائیڈ لائنز بھی دی گئیں۔
عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا قوم کا مستقبل یہی لڑکے اور لڑکیاں ہیں، حقیقی معنوں میں مضبوط ملک بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، خوشی ہوتی ہے جب خواتین کو اپنے شانہ بشانہ کھڑا دیکھتی ہوں۔
مریم نواز نے مزید کہاطالبات کان لیگی قیادت کو پسند کرناخوش آئند ہے، ن لیگ ملک میں سب سے بڑی یوتھ و خواتین کی جماعت بن چکی ،ہمیشہ نوجوانوں کو بااختیار بنایا ، لیپ ٹاپ و باعزت روزگار کیلئے بلاسود قرضے فراہم کیے ،سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہادکھ ہے عوام کو مہنگائی، بجلی کے بل میں اضافے جیسی مشکلات کا سامنا ہے،نواز شریف نے عوام کو مہنگائی، دہشتگردی، لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی تھی،نواز شریف ایک بار پھر عوام کو مہنگائی، بجلی بلوں میں اضافے سے بچائیں گے، نواز شریف ہی ترقی کی ضمانت ہیں۔
نوازہی ترقی کی ضمانت،عوام کومہنگائی، بلوں میں اضافے سے بچائینگے،مریم


















