اسلام آباد (مشرق نیوز) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت بجلی کے بِلوں میں اضافے پر اجلاس آج پھر ہو گا۔ اجلاس میں اراکین عبوری کابینہ، سیکریٹری پاور، چیئرمین واپڈا، چیئرمین نیپرا و دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔
نگراں وزیراعظم کو اجلاس میں جولائی کے بجلی کے بلوں میں اضافے پر تفصیلی بریفنگ دی جائےگی۔ بجلی چوری روکنے کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ، حکومت انسداد چوری بجلی فورس بنائےگی۔
اجلاس میں بجلی کے شعبے کے مسائل، زائد بلوں کے حوالے سے تفصیلات اور رپورٹ پیش ہو گی۔ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات پر بھی اجلاس میں بریفنگ دی جائےگی۔ نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس آج شام 4 بجے ہو گا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اجلاس آج پھر ہوگا
















