چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواست پر فیصلہ محفوظ،کل سنایا جائےگا

اسلام آباد (مشرق نیوز) توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواست پر فیصلہ محفوظ،کل سنایا جائےگا چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ کے روبرو سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ اور الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ ملاقات والی درخواست پر آرڈر کردیں اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ امید ہے آج ویسے ہی سزا معطلی کی درخواست طے ہوجائےگی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے دلائل میں کہا کہ کیس میں پبلک پراسیکیوٹر کو بھی پہلے نوٹس کیا جانا ضروری ہے اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ شکایت تو الیکشن کمیشن نے فائل کی تھی ریاست نے نہیں، ٹرائل کورٹ میں آپ نے یہ بات نہیں کی آج آپ پہلی بار یہ بات کہہ رہے۔