بھارت مسلم ، مسیحی اور شیعہ، سنی فسادات کرانے کیلئے سرگرم ہے: طاہر اشرفی

لاہور (نمائندہ خصوصی) 30 اگست کو اسلام آباد میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس ہو گی ، وفاقی وزیر مذہبی امور صدارت کریں گے ، ڈنمارک میں قرآن کریم کی توہین کے خلاف قانون سازی کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان کے سلامتی کے اداروں ، علما ءو مشائخ ، مسلم و مسیحی قائدین نے پاکستان میں ہندوستان کی مذہبی فسادات کروانے کی سازش کو ناکام بنایا ہے، ہندوستان پاکستان میں مسلم و مسیحی اور شیعہ سنی فسادات کرانے کیلئے سر گرم ہے، جڑانوالہ سے پہلے سرگودھا، سیالکوٹ اور دیگر شہروں میں ہندوستان اور پاکستان دشمن طاقتوں کے منصوبوں کو ملک کے سلامتی کے اداروں ، علما ءو مشائخ ، مسلم و مسیحی قائدین نے ملکر ناکام بنایا ہے، سرگودھا ، سیالکوٹ ، راولپنڈی میں جڑانوالہ کی طرز پر فساد کا منصوبہ تھا، جڑانوالہ کے مجرمین جلد بے نقاب ہوں گے ، دعوے سے کہہ سکتے ہیں کہ جڑانوالہ میں بھی فسادات کرانے کے پیچھے پاکستان دشمن سوچ و فکر اور قوت موجود ہے ، ابھی حقائق نہیں بتائے جا سکتے،جڑانوالہ کے بعد دشمن کا اگلا ہدف سیالکوٹ اورسرگودھا تھا،سیالکوٹ ، سرگودھا کے علماء و مشائخ ، مسلم و مسیحی قائدین ، انتظامیہ اور پولیس کو مسلم و مسیحی فسادات کرانے کی سازشوں کو ناکام بنانے پر شاباش دیتے ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ہندوستان چاہتا ہے کہ پاکستان میں مسلکی و مذہبی فسادات ہوں تا کہ دنیا کی بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم سے توجہ ہٹ جائے، تمام پاکستانیوں کو مل کر اس سازش کو ناکام بنانا ہو گا۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علما ءکونسل و انٹرنیشنل انٹرفیتھ ہارمنی کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مختلف مذاہب و مسالک سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔