اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور،راولپنڈی،سرگودھا،جلالپور بھٹیاں،گوجرانوالہ ،کبیر والا،پھولنگر( خبر نگار،بیورورپورٹ)”بجلی بم نامنظور“احتجاج میں شدت،شہر شہرقریہ قریہ عوام سراپا ا حتجاج،بل جمع نہ کرانے کااعلان،وزیراعظم کانوٹس،ہنگامی اجلاس بلا لیا۔
بجلی بلوں میں ظالمانہ اضافے نے عوام کے صبرکا پیمانہ لبریز کردیا ،ملک گیر احتجاج نے شدت پکڑ لی،مظاہروں میںخواتین،بچوں، تاجر، سیاسی، سماجی ، وکلا رہنماﺅں نے بھی شرکت کی،کئی شہروں میں بجلی کمپنیوں کاگھیراﺅ کرکے شدید نعرے بازی کی گئی،سڑکیں بلاک کرکے ٹائر،بل نذر آتش کیے گئے۔
مظاہرین نے اعلان کیا بجلی بل کسی صورت جمع نہیں کرائیں گے،تاجروں نے ملک گیر شٹرڈاﺅن کی دھمکی دیتے ہوئے کہاہڑتال و احتجاج پر جانے سے قبل حکومت معاملات درست کرلے ورنہ دما دم مست قلندر ہوگا۔
کئی علاقوںمیں مساجد میں اعلانات کے ذریعے لوگوں کو ترغیب دی جارہی ہے احتجاجاًبجلی بل جمع نہ کرائیں،بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے دفاتر کی سکیورٹی بڑھا کر اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔
ادھر جماعت اسلامی،پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے ملک گیر احتجاج کی کال دی،سراج الحق نے کہا حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے قوم کو خودکشی پر مجبور کر دیا ،جماعت اسلامی گلی گلی کوچے کوچے مظاہرے کرے گی، اندھیر نگری چوپٹ راج حکومت تسلیم نہیں کریں گے۔
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری اطلاعات تابش نے کہاقوم کو بجلی بل نہیں موت کے پروانے جاری کیے گئے ،حکومت کو مجبور کریں گے حکمران عوام کا معاشی قتل بند کریں، بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ اور ٹیکسز کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
دوسری جانب بجلی کے بلوں کے معاملے پر نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے نوٹس لیکر اتوار کوہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سوشل میڈیا پر پربیان میں کہااجلاس میں وزارت بجلی و تقسیم کار کمپنیوں سے بریفنگ لیکر صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کےلئے مشاورت کی جائے گی۔
سب کو پاکستانی بن کر پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہئے: وزیراعلیٰ پنجاب
پاکستان کرکٹ بورڈ کا 38 کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
پاکستانی ڈرامہ ’در نجات‘ کا جی ٹی اے ورژن وائرل، مکمل ویڈیو دیکھیں
ایران ہمارے ساتھ ڈیل کا خواہشمند، جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دینگے: امریکی صدر
امریکہ، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
ملک بھر میں خناق، کالی کھانسی، خسرہ اور موسمی انفلوئنزا کے کیسوں میں اضافہ
الزامات کے بجائے خطے کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک
فوج کو اپنی قوم کے مقابلے میں طاقتور نہیں دیکھنا چاہتے: مولانا فضل الرحمن
سابق وزیر لیاقت بھٹی قتل، 3 ذاتی محافظ گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات متوقع
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگنے کا خدشہ
















