لاہور (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے 90 دنوں سے ایک دن زیادہ بھی الیکشن میں تاخیر قبول نہیں، مقررہ آئینی مدت میں انتخابات کےلئے سپریم کورٹ جارہے ہیں۔
منصورہ میں بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے رہنما علامہ دلاور سعیدی کی شہادت کے سلسلے میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہابھارت کے پاﺅں چاند اور ملکی حکمرانوں کے عوام کی گردنوں پر ہیں،5برسوں میں 3حکومتیں بدلیں، پالیسیاں آئی ایم ایف کی ہی چل رہی ہیں، بجلی بل میں16 اقسام کے ٹیکسز شامل ہیں، فی یونٹ قیمت56 روپے تک چلی گئی، غریب بل ادا کرتا ہے، حکمران طبقہ اربوں کی بجلی مفت استعمال کرتا ہے، مزدور کابل 50 ہزار تک چلا گیا، لوگ بلوں کو جلا رہے ہیں، خودکشیاں کررہے ہیں، غریبوں کو قربانیوں پراکسانے وخون نچوڑنے والے سن لیں عوام مزید قربانیاں نہیں دے سکتے، قرض لےکر کھانے والے حکمرانوں کی جائیدادیں بیچ کربوجھ اتاراجائے،خاموش نہیں رہیں گے، قوم امریکہ و آئی ایم ایف کا غلام بننے کو تیار نہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہاپاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے، خودکش حملے، بدامنی، مہنگائی، بچیوں پر تشدد، جنسی حملے، جلا گھیرواوکے واقعات نے ملک کو جہنم بنا دیا،75 برس فوجی حکومتوں و اسٹیبلشمنٹ کے گملوں میں پلنے والی سیاسی پارٹیوں کے اقتدار نے ضائع کردئیے،آدھا ملک ٹوٹ گیا، بقیہ عدم استحکام کا شکار ہے،تمام تجربات و سبھی حکمران جماعتیں ناکام ہوگئیں، وقت آگیا ہے قوم ووٹ کی طاقت سے لٹیروں ،ظالموں کا محاسبہ کرے۔
لاہور میں جیب تراشی کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ
حکومت پاکستان برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کا حل اوّلین ترجیح ہے :ہائی کمشنر
سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال سے صحافت معتبر اور توانا آواز سے محروم ہوگئی: عظمیٰ بخاری
میٹروپولیٹن کارپوریشن میں افسران کی من مانیاں، اپنے کیڈر ہی بدل ڈالے
کرائم میں مسلسل کمی پولیس کی محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے: آئی جی پنجاب
دیر سے کھانے اور سونے والے افراد میں میٹابولک بیماریوں کا خطرہ
پشاور: متنی میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
مسلسل خراب پرفارمنس، صائم ایوب کا کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ
ایشوریا رائے کو سلمان خان سے بچانے کیلئے باڈی گارڈ رکھا گیا تھا، انکشاف
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس اور ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
















