لاہور (کورٹ رپورٹر) جڑانوالہ واقعہ کی صاف شفاف تحقیقات اور ٹرائل کےلئے جوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی۔
گریس بائبل فالو شپ چرچ پاکستان کی جانب سے دائر درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ، مسیحی برادری کی جانوں کو خطرہ ہے ، عدالت صاف شفاف تحقیقات اور ٹرائل کرنے کےلئے جوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دے ۔
جڑانوالہ واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
















