اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاکستان نے کہاہے ڈنمارک حکومت کابل لانے کافیصلہ مقدس کتابوں کی بے حرمتی روکنے کی جانب درست قدم ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہابل بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دےگا،مقدس کتابوں کی بے حرمتی مذہبی منافرت کا سنگین عمل ہے، آزادی اظہار رائے و احتجاج کی آڑ میں مقدس کتابوں کی بے حرمتی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے،اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اشتعال انگیز کارروائیوں کو ممنوع قرار دے کر قانونی طریقے سے روکے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے مزید کہاچند ماہ کے دوران بےحرمتی کے پے در پے واقعات نے دنیا بھر کے ایک ارب 60 کروڑ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ،گھناونی حرکتوں کا مقصد عالمی برادری کے درمیان تصادم پیدا کرنا اور بین المذاہب ہم آہنگی و باہمی احترام کو نقصان پہنچانا ہے،قومی حکومتوں کی ذمہ داری ہے مذہبی منافرت،اسلامو فوبیا کی کارروائیوں کو روکنے کےلئے تمام ضروری اقدامات کریں۔
مقدس کتابوں کی بے حرمتی مذہبی منافرت کا سنگین عمل ہے،پاکستان
















