اسلام آباد(بیورورپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے کہا ہے جیل میں عمران خان کی زندگی کو سنگین خطرات ہیں،سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے اپنے بیان حلفی میں بشری بی بی نے کہا مشکلات اور تاخیر کے باعث عمران خان سے 22اگست کو اٹک جیل میں ملاقات ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی آئین اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہیں،بیان حلفی میں بشری بی بی کا مزید کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی جدوجہد، ہر قربانی دینے اور مشکل کا سامنے کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت خراب ہو رہی ہے۔ دوران قید عمران خان کا وزن بھی کم ہوا ہے۔
بشری بی بی نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ 70 سالہ شخص کی گرتی صحت ان کی زندگی کے لیے سنگین خطرہ ہے، سپریم کورٹ نوٹس لے۔
شوہر کی زندگی کو خطرہ، سپریم کورٹ خراب حالت کا فوری نوٹس لے، اہلیہ بشریٰ کا سپریم کورٹ میں بیان حلفی
















