پاکستان دہشت گردی کیخلاف مضبوط دیوار کی طرح کھڑا ہے :آرمی چیف

راولپنڈی(بیورورپورٹ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے پاکستان دہشت گردی کیخلاف مضبوط دیوار کی طرح کھڑا ہے ،عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کا ادراک کرے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے 38طلبہ کے وفد نے جنرل ہیدکوارٹرز (جی ایچ کیو)راولپنڈی کا دورہ کیا،آئی ایس پی آر نے بتایا9مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے وفد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی، وفد سے بات چیت کے دوران آرمی چیف جنرل نے علاقائی سلامتی کے امور سمیت خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاک فوج کے کردار پر روشنی ڈالی،اس موقع پر آرمی چیف نے کہا پاکستان دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کر رہا ہے، عالمی برادری پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں بے پناہ قربانیوں کا ادراک کرے،انہوں نے طلبہ سے کہا پاکستان میں قیام کے دوران اپنے تجربات کی بنیاد پر پاکستان کا حقیقی مشاہدہ کریں،جنرل عاصم منیر نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم اور انسانی مصائب و مظالم سمیت آبادیاتی حقائق کو تبدیل کرنے کی کوششوں پر بھی طلبہ کو آگاہ کیا،طلبہ نے تعمیری بات چیت کا موقع فراہم کرنے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔