عام انتخابات بروقت کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (بیورورپورٹ)عام انتخابات بروقت کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

وکیل بابر حمید نے درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومتوں، الیکشن کمیشن کو فریق بنایا ، استدعا کی گئی مشترکہ مفادات کونسل کے 5 اگست کو ہونےوالے اجلاس کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

درخواست گزار نے کہا ڈیجیٹل مردم شماری و حلقہ بندیوں کا معاملہ آئندہ حکومت پر چھوڑا جائے، الیکشن کمیشن کو 90 روز کے اندر انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے،درخواست میں مزید استدعا کی گئی پنجاب ،کے پی کے نگران وزرائے اعلیٰ کی 90 روز کی مدت ختم ہونے کے بعد کے اقدامات کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔