لاہور(نمائندہ خصوصی)مونس الٰہی کرپشن،گھپلوں،منی لانڈرنگ ،کک بیکس میں ملوث،نیب انکوائری رپورٹ منظر عام پر آگئی۔
رپورٹ کے مطابق مونس الٰہی کرپشن، کرپٹ پریکٹسز اور منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ، پرویزالٰہی کے وزیراعلیٰ بنتے ہی مونس کے اثاثوں میں اضافہ ہوا ،فرنٹ مینوں عظمت حیات اور سہیل اصغر کے ذریعے ٹھیکوں کی مد میں کک بیکس لیں۔
نیب رپورٹ میں بتایا گیا مونس الٰہی نے جولائی 2022 سے اپنے بینک اکاونٹس میں ملکی و غیر ملکی بھاری رقم جمع کرائی، جولائی 2022 کے بعد 72 ملین روپے سے 384 کنال سے زائد اراضی خریدی، اراضی بظاہرکک بیکس ،رشوت کی رقم سے بنائی گئی ، مونس الٰہی نے والد کے عہدے کا غلط استعمال کیا، گجرات میں پسندیدہ کنٹریکٹرز کو ٹھیکے دلوا کر رشوت وصولی۔
مونس الٰہی کرپشن،گھپلوں،منی لانڈرنگ ،کک بیکس میں ملوث،نیب انکوائری رپورٹ
















