سانحہ 9مئی،چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کا فیصلہ

اسلام آباد،اٹک(بیورورپورٹ)سانحہ 9مئی کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کا فیصلہ کرلیا۔

حکام نے کہاجے آئی ٹی جمعہ کو اٹک جیل جاکر تحقیقات کرے گی،ذرائع کے مطابق مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم نے اے ٹی سی سے اجازت مانگ لی۔

دوسری جانب سابق خاتون اول بشریٰ نے اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی،ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔