عوام انتخابات میں بلاجواز تاخیر قبول نہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی(بیورورپورٹ)سابق وزیر خارجہ وچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے عوام انتخابات میں بلاجواز تاخیر قبول نہیں کریں گے،پیپلزپارٹی آئین کے مطابق بروقت، صاف شفاف و غیر جانبدار انتخابات کی حامی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی رہنماﺅں نے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماﺅں ،کارکنوں کو پیغام میں کہا الیکشن کی تیاری کریں،پارٹی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو پیغام میں کہا منتخب بلدیاتی نمائندے بھرپور خدمت کریں، عوام کے درمیان رہ کر دل جیتنا ہے۔