اسلام آباد (بیورورپورٹ)نگراںوزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہاہے شفاف انتخابات کےلئے الیکشن کمیشن ،صوبوں سے مکمل تعاون کرینگے۔
مرتضیٰ سولنگی نے نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کو ٹیلیفون کرکے ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی ،دونوں رہنماﺅں نے شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی بھرپور مدد کے عزم کا اعادہ کیا،نگران وزیر اطلاعات نے نگران وزیر اعلیٰ سندھ سے مقتول صحافی جان مہر کے کیس پر بھی تبادلہ خیا ل کیا،نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے کہامقتول صحافی کے کیس میں پیشرفت جاری ہے۔
علاوہ ازیںمرتضیٰ سولنگی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو بھی فون کیا،اس موقع پر نگران وزیراطلاعات نے کہانگراں حکومت شفاف انتخابات کےلئے الیکشن کمیشن ، صوبوں سے مکمل تعاون کرے گی،آئین کے مطابق ذمے داریاں انجام دیں گے، کسی کے ساتھ امتیازی سلوک روا نہیں رکھیں گے، شفاف انتخابات مشترکہ ذمے داری ہے،گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مرتضی سولنگی کو نگراں وفاقی وزیر بننے پر مبارکباد دی۔
شفاف انتخابات کےلئے الیکشن کمیشن ،صوبوں سے مکمل تعاون کرینگے، سولنگی
















