اسلام آباد (بیورورپورٹ)سائفر کیس میں اسد عمر بھی گرفتار، ایف آئی اے حکام کا پی ٹی آئی رہنما کو حراست میں لیے جانے سے انکار،شاہ محمود قریشی کا جسمانی ریمانڈ منظور،اعظم خان کا بیان ریکارڈ،تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا ہے،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کے وکیل نے دعوی کیا ہے ان کے موکل کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا ہے،دوسری جانب ایف آئی اے حکام نے پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کو حراست میں لیے جانے سے انکار کردیا ، ایف آئی اے کے سینئر آفیسر نے کہا ہے اسد عمر کو ایف آئی اے نے گرفتار نہیں کیا، اسد عمر اعظم خان سمیت دیگر افراد کے کردار کا تعین تفتیش میں ہوگا،ادھر اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سائفر گمشدگی کیس میں وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو سائفر گمشدگی کیس میں ڈیوٹی مجسٹریٹ احتشام عالم کی عدالت میں پیش کیا گیا، ایف آئی اے کی درخواست پر کیس کی سماعت ان کیمرہ کی گئی،دوران سماعت ایف آئی اے کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیابعدازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا،علاوہ ازیں سابق وزیر اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا سائفر معاملے میں 161کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا،سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے توشہ خانہ کیس کے بعد سائفر معاملے میں حقائق کھول کر رکھ دئیے، اعظم خان کے بیان کے بعد ہی ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت درج ایف آئی آر میں گرفتاریاں شروع کیں، شاہ محمود قریشی گرفتار ہیں،اسد عمر کو گرفتاری کیا گیا یا نہیں اس متعلق ایف آئی اے حکام خاموش ہیں، انسداد دہشگردی ونگ ایف آئی اے میں درج آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت ایف آئی آر میں اسد عمر اور اعظم خان کے کردار کا تعین تفتیش میں کرنے کا عندیہ دیا تھا،ایف آئی اے کے مطابق شاہ محمود قریشی کی گرفتاری 15اگست کو ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ اسلام آباد میں سائفر گمشدگی کے حوالے سے درج مقدمے میں کی گئی،وفاقی وزارت داخلہ کے سیکریٹری یوسف نسیم کھوکھر کی مدعیت میں ایف آئی اے نے سائفر گمشدگی کا مقدمہ سنگین آفیشل سیکریٹ ایکٹ 6،5-1923اور سیکشن 34 کے تحت درج کیا گیا ہے، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
سائفر کیس :اسد عمر بھی گرفتار،شاہ محمود قریشی کا جسمانی ریمانڈ منظور،اعظم خان کا بیان ریکارڈ
















