سیلابی صورتحال پر نظر، دفعہ 144 لگا کرمتاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالیں گے،نقوی

لاہور،قصور(خبر نگار،ہیلتھ رپورٹر)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سیلاب متاثرہ علاقوں قصور، بھکی ونڈ و تلوار پوسٹ کادورہ کیا۔

حکام نے بریفنگ دی،سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہادریائے ستلج قصور میں 69 ریسکیو بوٹ و آپریٹر 240 ریسکیور کیساتھ متعین ہیں، اہم مقامات پر ریسکیو بوٹ کیساتھ خصوصی پوسٹیں بنادیں۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا سیلابی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں، دفعہ 144 لگا کرمتاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالیں گے،سیلاب سے بچاو کےلئے بہترین حکمت عملی اپنائی گئی، سیلاب زدگان کی مدد کر رہے ہیں، قصور میں 35 سال بعد سیلاب کا پانی آیا۔

محسن نقوی نے کہا کمشنر لاہور ،ڈی جی ریسکیو ٹیمیں لوگوں کی حفاظت و مدد کےلئے وقف ہیں،ملکر صورتحال سے نکلیں گے۔

دریں اثنانگران وزیراعلیٰ محسن نقوی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی گئے، ہسپتال میں طبی سہولتوں کا جائزہ لیا،وارڈز کا معائنہ کیابائی پاس آپریشن کابیک لاگ ختم کرنے کیلئے مزید سرجنزکی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا،پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن ہو گی، وزیر اعلیٰ نے پلان کی منظوری دے دی،پہلے مرحلے میں ایمرجنسی کے گراﺅنڈ فلور کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے ایمرجنسی وارڈ کے انتظام وسہولتوں میں بہتری لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہانئی تعمیرات کی بجائے پرانی عمارت کو بہتربنانے کیلئے میسر وسائل کو استعمال میں لایا جائے،آپریشنز کا بیک لاگ جلد ختم ہوجائے گا۔