سندھ کی نگران کابینہ کا حلف ،کے پی میں وزراءکی نئی ٹیم تشکیل

کراچی،پشاور (بیورورپورٹ)سندھ کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا، کے پی میں وزرا کی نئی ٹیم تشکیل دےدی گئی۔

کابینہ کی حلف برداری تقریب گورنر ہاﺅس میں نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی موجودگی میں ہوئی،گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 10 رکنی نگران کابینہ سے حلف لیا۔

حلف لینے والوں میںبریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز، یونس ڈھاگا، مبین جمانی، ایشور لعل، ارشد ولی ، ڈاکٹر جنید شاہ، عمر سومرو، ڈاکٹر سعد خالد نیاز، خدا بخش مری اور مسز رعنا شامل ہیں۔

ادھر خیبر پختونخوا کی نئی نگراں کابینہ میں 9 وزرا نے عہدے کا حلف اٹھا لیا،گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے حلف لیا،مسعود شاہ، فیروز جمال شاہ، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر، احمد رسول بنگش، آصف رفیق ،ڈاکٹر نجیب ،ڈاکٹر قاسم جان، جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ اور سید عامر کابینہ کاحصہ بن گئے۔