بھارتی آبی جارحیت سے ستلج میں سیلاب، ہزاروں افراد کی نقل مکانی،فوج طلب

بہاولنگر(بیورورپورٹ)بھارتی آبی جارحیت سے ستلج میں سیلاب، ہزاروں افراد کی نقل مکانی،فوج کو طلب کرلیا گیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا دریائے ستلج میں اونچے سے بھی انتہائی اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے،گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح 23 فٹ تک بلند اور بہاو 2لاکھ 78 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ سلیمانکی سے 80 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے،پاک فوج کو امدادی کاموں کےلئے بلا لیا گیا، دریائی بیلٹ کے21 مواضعات کی 53 ہزار سے زائد آبادی کو فوری نقل مکانی کرنے کی ہدایت کردی اب تک 4805 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت کی جانب سے 21 اگست تک روزانہ کی بنیاد پر پانی چھوڑے جانے کی اطلاعات ہیں،سیلاب کے باعث متعدد حفاظتی بند ٹوٹنے و بستیاں زیر آب آنے کا خطرہ ہے،منگلا ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہوگئی ۔