پشاور (مشرق نیوز) خیبر پختونخوا میں نگراں کابینہ میں 9 وزرا نے عہدے کا حلف اٹھا لیا گورنر ہاو¿س میں نگراں کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے نگراں کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔ تقریب میں نگراں وزیراعلیٰ محمد اعظم خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
سید مسعود شاہ، فیروز جمال شاہ، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر، احمد رسول بنگش، آصف رفیق اور ڈاکٹر نجیب اللّٰہ بحیثیت وزرا کابینہ کا حصہ بن گئے۔ اس کے علاوہ نگراں وزرا میں ڈاکٹر محمد قاسم جان، جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ اور سید عامر شامل ہیں۔
خیبر پختونخوا کی نئی نگراں کابینہ نے اپنے عہدوں کاحلف اٹھا لیا



















