چیئرمین پی ٹی آئی سمیت ہر قیدی کو تمام انسانی حقوق ملنے چاہئیں،امریکہ

واشنگٹن(خواجہ فاروق) امریکہ نے کہاہے عالمی قوانین کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی سمیت ہر قیدی کو انسانی حقوق حاصل ہیں۔

ویدانت پٹیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا پاکستانی شراکت داروں کےلئے واضح پیغام ہے جیل میں قید ہرشخص کو بین الاقوامی قوانین کے تحت حاصل تمام انسانی حقوق ملنے چاہئیں،یہی بات چیئرمین پی ٹی آئی کے سلسلے میں بھی ہے،مزید تفصیل پاکستان ہی بتا سکتا ہے

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا پہلے بیان میں بھی کہا تھا امریکہ پاکستان کی نگراں حکومت کےساتھ ملکر کام کرنے کےلئے تیار ہے، متعدد امور پر پاکستانی نگراں حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں خاص طور پر ایسی صورتحال میں جب نگراں حکومت عام انتخابات منعقد کرانے کی تیاری کررہی ہے۔