صدر مملکت نے پیمرا ترمیمی بل پر حمایت کی یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)صدر مملکت عارف علوی نے پیمرا ترمیمی بل پرحمایت کی یقین دہانی کرا دی۔

صدر مملکت سے پی ایف یو جے، اے پی این ایس، پی بی اے، سی پی این ای اور ایمنڈ کے نمائندوں نے ملاقات کی،عارف علوی نے ملاقات میں میڈیا ورکرز ،صحافی برادری کو پیمرا ترمیمی بل پر اپنی حمایت کا یقین دلایا،صدر مملکت نے میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ، پیمرا قانون میں ترامیم متعارف کرانے پر میڈیا برادری کی اجتماعی کوششوں کو سراہا۔

عارف علوی نے کہا سرکاری اشتہارات کو الیکٹرانک میڈیا ملازمین کے واجبات کی ادائیگی سے جوڑنے پرمسائل کے حل میں مدد ملے گی،ترمیمی بل موجودہ میڈیا قانون میں بہتری لایا ، میڈیا رضاکارانہ طور پر نوجوانوں کو فیک نیوز، ڈس انفارمیشن سے آگاہ کرے،نوجوان فیک نیوز سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، بچوں کو خاص طور پر فیک نیوز کے مضمرات پرتعلیم دینے کی ضرورت ہے۔