کبھی کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں کی: اداکارہ لیلیٰ

لاہور (مشرق نیوز) اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ میرا میڈیا سے شروع سے ہی بڑا مضبوط اور پائیدار رشتہ ہے اور میری کامیابیوں میں میڈا کا بڑا ہاتھ ہے ، دور حاضر میں میڈیا مظلوم افراد کی آواز کو حکام بالا تک پہنچانے اور ان کے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جو بڑی خوش آئند بات ہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ بعض شر پسند عناصر میرے نام اور شہرت سے جلتے ہیں،میں نے کبھی کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں کی اس لئے دوسروں لوگوں سے بھی ایسی ہی توقع رکھتی ہوں۔انہوںنے کہاکہ فلم انڈسٹری میں جتنا کام ہو رہا ہے وہ سب کے علم میں ہے لیکن بعض اداکارائیں ایسی ہیں جو آج بھی دن رات فرصت نہ ہونے کے دعوے کرتی ہیں جس پر مجھے حیرت ہوتی ہے ۔