ممبئی (مشرق نیوز) پرکشش اداکارہ دپیکا پڈوکون سنگھم کے نئے پارٹ میں اجے دیوگن کی بہن کا کردار نبھائیں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس فلموں کے سلسلے ”سنگھم“میں دپیکا پڈوکون پہلی خاتون پولیس افسر کا کردار ادا کریں گی۔انہوں نے اپنے ایکشن سے بھرپور کردار کی تیاری بھی شروع کر دی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دپیکا کے مناظر کی شوٹنگ مکمل ہونے میں 35 سے 40 دن لگیں گے۔فلم میں دپیکا کے کردار کو اچھی سکرپٹ کے ذریعے مرکز نگاہ بنایا گیا ہے۔روہیت شیٹی نے دو ہفتے قبل بتایا تھا کہ ”سنگھم اگین“پری پروڈکشن کے مراحل میں ہے۔
دپیکا پڈوکون ”سنگھم اگین“ میں اجے دیوگن کی بہن کا کردار نبھائیں گی

















