لاہور(ہیلتھ رپورٹر)گنگارام ہسپتال میں موبائل ٹارچ کی روشنی میں آپریشن،ویڈیو نے دل دہلا دئیے۔
ہسپتال کے سرجن کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میںدیکھا جا سکتا ہے پٹرول ختم ہونے کی وجہ سے بجلی بند ہونے پر آپریشن تھیٹر کا جنریٹر نہ چلایا جا سکا اور مریض کی ٹانگ کی سرجری کے دوران بجلی غائب ہے۔
ڈاکٹرز نے کہا سر گنگا رام ہسپتال کے سارے آپریشن تھیٹرز میں یہی صورتحال ہے، ڈاکٹرز گرمی ،حبس میں آپریشن کرنے پرمجبور ہیں۔
دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے معاملے کا نوٹس لےکر انکوائری کی ہدایت کردی،ادھر وزیرصحت پنجاب ڈاکٹرجاوید اکرم نے اطلاع ملنے پر سرگنگارام ہسپتال کا دورہ کیا اور وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی ،ایم ایس سرگنگارام ہسپتال سے رپورٹ طلب کر لی۔
وزیر صحت پنجاب نے کہاسینئر افسروں کی ٹیم تحقیقات کرے گی،مفصل رپورٹ آنے پرذمہ داروں کےخلاف سخت ایکشن لیا جائےگا،ڈاکٹر جاوید اکرم نے یقین دہانی کرائی بجلی کی بندش سے کسی مریض کوپریشانی نہیں ہونے دیں گے، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان نے بھی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہاذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔
گنگارام ہسپتال ،موبائل ٹارچ کی روشنی میں آپریشن،ویڈیو نے دل دہلا دئیے



















