نگران کون؟وزیراعظم،اپوزیشن لیڈر کی ملاقات بے نتیجہ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)نگران کون؟وزیراعظم،اپوزیشن لیڈر کی ملاقات بے نتیجہ،مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو ہوگا۔

راجہ ریاض نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شہبازشریف سے ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی،وزیراعظم کی جانب سے 3 نام دئیے گئے، ناموں پر غور کروں گا، وزیراعظم سے دوبارہ ناموں پر مشاورت ہو گی۔

اپوزیشن لیڈ ر نے مزید کہاسب عزت دار لوگ ہیں، فیصلہ کیا ہے نام فائنل ہونے سے پہلے نام سامنے نہیں لائیں گے،جمعہ کو فیصلہ نہ ہونے کی صورت میں پرسوں بھی مشاورتی سیشن ہوگا۔