نہاد تبدیلی حکومت نے نوجوانوں سے لیپ ٹاپ چھین کر گولی بارود پکڑا یا: احسن اقبال

نارووال (بیورو رپورٹ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوجوان تعلیم کے میدان میں اپنی محنت کے ذریعے اپنا نام پیدا کر رہے ہیں،اب ہمارا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہوگا،انہیں فیس بک،ایمازون سے نکال کر مرغی اور انڈوں کے پیچھے لگا دیاگیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت یونیورسٹی آف نارووال،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سب کیمپس نارووال اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سب کیمپس نارووال کے طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثناءنیشنل پریس کلب نارووال پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب منعقد ، وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نیشنل پریس کلب نارووال کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر سابقہ ایم پی ایز ن لیگ خواجہ وسیم بٹ ،رامیش سنگھ اڑوڑہ اور بلال اکبر سمیت دیگر مہمان بھی موجود تھے، وفاقی وزیر احسن اقبال کا تقریب آمد پر صحافیوں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا،حلف برداری تقریب میں پرنٹ میڈیا کے عارف محمود اپل (چیئرمین) ، سعیدالحق ملک(صدر)،انعام اللہ بٹ(فنانس سیکرٹری)، اعظم خاور(سینئر نائب صدر )،ہمایوں حفیظ(سینئر نائب صدر)،شاہد ضیاء(جنرل سیکریٹری)،حسن نواز مہیس(نائب صدر)،راحت حسین ہاشمی(نائب صدر)،ذاہد محمود(ایڈیشنل جنرل سیکرٹری)،محمد عارف راشد(جوائنٹ سیکریٹری)،شبیر باجوہ (پریس سیکرٹری)،محمد علی رندھاوا(آفس سیکرٹری)،جبکہ الیکٹرانک میڈیا کے فرخ انعام بٹ(صدر)،خرم شہزاد(سینئر نائب صدر )،پیرزادہ تنویر احمد(سینئر نائب صدر )فاروق عبداللہ(جنرل سیکرٹری)ملک مجاہد خان(نائب صدر)،عابد محمود بٹ(نائب صدر)،حمزہ ملک (فنانس سیکریٹری)،طیب بٹ(ڈپٹی سیکرٹری)،سلیم نور(پریس سیکرٹری)،ماجد بٹ (ممبر)محمد اسلم کیمرہ مین نے حلف اٹھایا،وفاقی وزیر احسن اقبال نے تمام نو منتخب عہدیداران سے حلف لینے کے بعد انہیں مبارکباد پیش کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ صحافت کا شعبہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کا اہم ذریعہ ہے صحافت کے ساتھ انکا ذاتی رشتہ ہے ہم نے اپنے دور اقتدار میں جہاں ریاست کی غریب عوام کی فلاح و بہبود کے تاریخی منصوبہ جات کا آغاز کیا وہیں صحافیوں کی خوشحالی اور فلاح وبہبود کیلئے بہت سے اقدامات کیے ہم محکمہ اطلاعات میں جدت لائے،اس موقع پر تقریب کے منتظمین نے احسن اقبال کا صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی آمد پر شکریہ ادا کیا۔