اسلام آباد (بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر خواجہ آصف نے طنزیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا نواز شریف کو اڈیالہ بھیجنے ، گانے اور ناچنے والے، آج کدھر ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کدھر ہے؟۔
خواجہ آصف نے سابق رہنما پی ٹی آئی عمران اسماعیل کی ویڈیو شیئر کرکے ساتھ لکھا گانے والا 2دن بھی ساتھ کھڑا نہیں ہوا،وزیر دفاع نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال کیا تمہارے ساتھ ہے کون؟ آس پاس دیکھو، اللہ سے معافی مانگو،خواجہ آصف نے ٹوئٹ میں نواز شریف کی گرفتاری کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماو¿ں کے ساتھ پرانی تصویر بھی شیئر کی اور نام لیے بغیر شاہ محمود قریشی پر طنز کیا۔
وزیر دفاع نے کہا ان میں جو شخص بظاہر پی ٹی آئی چیئرمین کےساتھ ہے ،ڈی این اے چیک کروا لو، دو نمبر نکلے گا۔
نواز کو اڈیالہ بھیجنے ، گانے اور ناچنے والے، آج کدھر ہیں، وزیر دفاع



















