راولپنڈی(بیورورپورٹ)پاک جرمن عسکری قیادت نے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے جرمن فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل الفوناس نے ملاقات کی،باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
پاک جرمن عسکری قیادت نے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا، لیفٹیننٹ جنرل الفوناس نے خطے میں قیام امن اور دہشتگردی کےخلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
جرمنی قیام امن ،دہشتگردی کیخلاف پاکستانی کاوشوں کامعترف



















