پشاور(بیورورپورٹ)وزیراعظم ،آرمی چیف کادورہ پشاور،حکام نے بریفنگ دی خودکش حملوں میں افغان شہری ملوث ہیں۔
سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا، کور کمانڈر پشاور نے پشاور پہنچنے پر استقبال کیا، وزیراعظم ،آرمی چیف کو بتایاگیا خودکش حملوں میں افغان شہری ملوث ہیں۔
سول و ملٹری قیادت کو خیبر پختونخوا کی سکیورٹی صورتحال،خار خودکش دھماکے، زیر تفتیش تحقیقات پر پیشرفت، منصوبہ سازوں، دہشتگردوں ،سہولت کاروں کے درمیان روابط کے خاتمے اور انسداد دہشتگردی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم نے خودکش دھماکوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے، سرحد پار سے معصوم شہریوں پر بزدلانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور پاکستان دشمن عناصر کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
شہبازشریف نے کہا افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین کا کسی دوسرے ملک میں دہشتگردی کےلئے استعمال ہونے سے روکنے کےلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے،وزیراعظم نے زخمی افراد کو خار سے پشاور منتقل کرنے کےلئے پاک آرمی کی ہنگامی کاوشوں کو سراہا۔
شہبازشریف ،جنرل سید عاصم منیر زیر علاج زخمی افراد کی عیادت کےلئے سی ایم ایچ بھی گئے،خیریت پوچھی،وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو مکمل صحت یابی تک علاج و معالجے کی بہترین سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کردی
وزیراعظم نے خار خودکش دھماکے کے متاثرین کے خاندانوں کو یقین دلایا قوم دکھ کی گھڑی میں ساتھ ہے اور نقصان میں برابر کی شریک ہے،دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خاتمے کےلئے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے، قوم کے تعاون سے سکیورٹی فورسز ،قانون نافذ کرنے والے ادارے یقینی بنائیں گے بزدلانہ حملوں کے ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















