پشاور(بیورورپورٹ)تحریک انصاف پارلیمنٹرینز نے پشاور میں پارٹی سیکرٹریٹ قائم کرکے پارٹی پرچم بھی لہرادیا ، پرویزخٹک پارٹی چیئرمین اور محمود خان وائس چیئرمین ہوں گے،ذرائع کے مطابق سابق ایم این اے حاجی شوکت علی اور سابق صوبائی وزیر اشتاقی ارمڑ کو پارٹی سیکرٹریٹ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔
پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے صوبے بھر میں جلسے کرنے کا اعلان بھی کردیا، پہلا جلسہ نوشہرہ میں19اگست کو ہوگا۔
پارٹی رہنما حاجی شوکت علی کے مطابق پارٹی کو متحرک کرنے کےلئے کور کمیٹی تشکیل دےدی ،تمام فیصلے مشاورت سے کریں گے ون مین شو نہیں ہوگا۔
پشاور میں پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کاسیکرٹریٹ قائم،19اگست کونوشہرہ میں جلسے کااعلان
















