لاہور (حافظ کاشف سندھو سے ) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی خصوصی ہدایت پر پولیس خدمت مراکز عوام الناس کو سہولیات کی فراہمی میں پوری طرح سے فعال ہے جس سے روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں شہری مستفید ہو رہے ہیں۔خدمت مراکز پر آنے والے شہریوں خصوصا بزرگ ،معذور افراد اور خواتین کو بغیر کسی انتظار کے انتہائی خوش اخلاقی کے ساتھ انکے مسائل حل کئے جاتے ہیں۔ خدمت مرکز پر موجود بزرگ شہری شہاب الدین ، اقبال، شہلا بی بی اور مائزہ بی بی روزنامہ ”مشرق“ کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا محکمہ پولیس کی جانب سے قائم کئے گئے۔ خدمت مرکز کا قیام بہت خوش آئند ہے۔ لائن میں لگے بغیر بنا کسی دشواری کے ان کو مطلوبہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ترجمان لاہور پولیس کا کہنا تھا سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے ویڑن کے مطابق پولیس خدمت مرکز کے قیام کا بنیادی مقصد عوام کو فراہم کردہ سروسز کو پہلے سے آسان بنانا ہے صوبائی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں قائم پولیس خدمت کاونٹرز کمیونٹی پولیسنگ کے جذبے کے تحت دن رات کوشاں ہیں۔ہسپتالوں میں قائم 13 پولیس خدمت کاو¿نٹرز شہریوں کو 24 گھنٹے خدمات فراہم کر رہے ہیں۔میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس کے بروقت اجرا سے انصاف کی فراہمی اور زندگیاں بچانے میں بے حد مدد ملی ہے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ پولیس خدمت کاونٹرز حادثات اور دیگر واقعات میں مضروب افراد کی طبی و قانونی مدد یقینی بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس خدمت کاو¿نٹرز سے پولیس اہلکاروں کو میڈیکل پولیس ویریفکیشن اور علاج معالجہ میں رہنمائی مل رہی ہے۔ اسکے علاوہ موبائل خدمت مراکز سے عوام کو کریکٹر و ویری فیکیشن سرٹیفیکیٹ بھی فراہم کئے جا رہے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں قائم 13 پولیس خدمت کاونٹرز پر شہریوں کو 24گھنٹے ضروری خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان پولیس خدمت کاونٹرز کے توسط سے رواں ماہ میں اب تک1677میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے ہیں۔ پولیس خدمت کاونٹرجنرل ہسپتال سے349، جناح ہسپتال سے258،سروسز ہسپتال سے175،میاں منشی ہسپتال سے184،کوٹ خواجہ سعید ہسپتال سے139، میو ہسپتال سے76، سرگنگا رام ہسپتال63جبکہ نوازشریف ہسپتال سے47 میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے ہیں۔ اسی طرح دیہی ہیلتھ سنٹر برکی سے82، اعوان ڈھائے والاسے116،مانگا منڈی سے83، دیہی ہیلتھ سنٹررائیونڈسے56 اور دیہی ہیلتھ سنٹرچوہنگ سے49 میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔ میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس کے اجرائ سے شہریوں کو قانونی امور میں درکارمدد مل رہی ہے۔ حادثات اور دیگر ایمرجنسی واقعات میں پولیس خدمت کاونٹرز معاون ثابت ہوئے ہیں۔ پولیس خدمت کاونٹرز سے شہریوں کو میڈیکل پولیس ویریفکیشن اور علاج معالجہ میں بھرپور مدد مل رہی ہے اوریہ کاو¿نٹرز عوام کو ریلیف کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہیں جبکہ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے پولیس خدمت کاونٹرز پر تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کو شہریوں اور پولیس ملازمین سے خوش اخلاقی سے پیش آنے اور بہترین سروس فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پولیس خدمت مراکز عوامی سہولیات کی فراہمی کیلئے فعال
















