پیپلز پارٹی کاتشدد، انتہا پسندی کے روک تھام بل پر عدم اعتماد

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی نے تشدد، انتہا پسندی کے روک تھام بل پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق بل سینٹ میں پیش کرنے سے قبل اتحادیوں کو اعتماد میں لیا گیا نہ پارلیمانی بحث ہوئی، پیپلز پارٹی کو منظوری کے عمل میں شامل کرنے تک بل کو مسترد یا منظور نہیں کیا جا سکتا۔

ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا جلد بازی میں ایسی کوئی چیز نہ لے آئیں جس پر بعد میں روئیں، پیپلز پارٹی کے سینیٹرز نے درخواست کی تھی بل کو ریفر کریں، نکات پڑھ کر اپنی رائے دیں گے۔