چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی

اسلام آباد (مشرق نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف کیس کی سماعت سول جج قدرت اللہ نے کی، عدالت نے فریقین کے وکلا کی عدم موجودگی پر سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔

عدالت نے پی ٹی آئی کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل بھی طلب کرلئے ، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس کو عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

یاد رہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کو قابل سماعت قرار دیا تھا۔