لاہور (ہیلتھ رپورٹر،نمائندہ خصوصی)سو ل جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی بچی لاہور جنرل ہسپتال میں بدستور زیر علاج ہے تاہم بچی کی طبیعت میں اتار چڑھاو¿ جاری ہے،پوسٹ گریجویٹ کالج لاہور کے پرنسپل پروفیسرالفرید ظفر نے بتایا ہے بچی کا آکسیجن لیول اچانک کم ہو گیا تھا ، طبیعت بگڑنے پر بچی کو دوبارہ آکسیجن لگا دی گئی ہے، گزشتہ روز بچی(رضوانہ)کی طبیعت بہتر تھی، وہ خوش گوار موڈ میں بات کرتی رہی، گھر جانے کی ضد کر رہی تھی ،انہوں نے کہا آکسیجن لیول کم ہونے پر پھیپھڑوں کے ڈاکٹر کو بھی میڈیکل بورڈ میں شامل کر لیا گیا ہے،انہوں نے بتایا ہے کہ میڈیکل بورڈ رضوانہ کی طبیعت بگڑنے کا جائزہ لے گا جبکہ سپیشل 12رکنی میڈیکل بورڈ آج دوبارہ بچی کا طبی معائنہ کرے گی ، میڈیکل بورڈ بچی کے پلیٹ لیٹس کی صورتحال پر بھی بات کرینگے جبکہ رضوانہ کے بیس لائن ٹیسٹ سمیت کچھ تشخیصی ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے ،پروفیسر الفرید ظفر نے بتایا ہے رضوانہ نے کھانا پینا بھی شروع کر دیا ، جسم میں انفکشن ریشو بھی بہتر ہو رہی ہے، رضوانہ کے سر کی روزانہ 3مرتبہ پٹی تبدیل ہو رہی ہے، کمر پر زخم کی صفائی اور مرہم پٹی پلاسٹک سرجری والے کر رہے ہیں،دوسری جانب متاثرہ بچی کے والدین نے الزام لگایا ہے ان کی بیٹی کو زہر بھی دیا گیا تاہم اس حوالے سے پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے کہا ہے زہر سے متعلق رضوانہ کے نمونے ٹیسٹ کےلئے لیبارٹری بھجوا دئیے ہیں۔
تشدد کاشکار گھریلوملازمہ کی طبیعت ناساز،زہر بھی دیا گیا،والدین کا الزام
















