مدت ختم ہونے سے پہلے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سمری صدر کو بھیج دینگے: وزیراعظم

اسلام آباد،لاہور(بیورورپورٹ،خبرنگار،نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے مدت ختم ہونے سے پہلے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سمری صدر کو بھیج دینگے،سانحہ9مئی فوج کا تختہ الٹنے کی سازش ، سر غنہ نیازی تھے،بغض نواز میں حویلی بہادر شاہ منصوبہ بند کر کے اربوں کا نقصان کیا گیا،کدھر ہے ہماری انصاف کرنے والی عدلیہ، 77ارب روپے کا فوری نوٹس کیوں نہ لیا؟، 9مئی کے واقعات پاکستان، افواج پاکستان اور سپہ سالار کے خلاف سازش تھے،وزیراعظم نے کہا ہے9مئی کی سازش کا سرغنہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف تھے،9مئی کی سازش میں خواتین، مرد، سیاسی جتھہ، کچھ فوجی اور ان کے خاندان شامل تھے، 9مئی کی سازش کرنےوالوں کی کوشش تھی فوج کا تختہ الٹ دیں، 9مئی کی سازش کرنےوالے پاکستان میں انارکی اور خانہ جنگی چاہتے تھے،موجودہ حکومت کی مدت ختم ہونے سے متعلق سوال پر شہباز شریف نے کہا قومی اسمبلی کی مدت 12اگست کی رات 12بجے تک ہے، مدت ختم ہونے سے پہلے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سمری صدر کو بھیج دیں گے، الیکشن میں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی سمیت اتحادی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے، جہاں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت نہیں وہاں مسلم لیگ ن اپنا امیدوار کھڑا کرےں گے،الیکشن جیتنے کی صورت میں مسلم لیگ ن کے وزارت عظمی کے امیدوار سے متعلق سوال پر شہباز شریف نے کہااگر ن لیگ الیکشن جیتی تو وزارت عظمی کے امیدوار نواز شریف ہوں گے،دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر ہاو¿س میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے حویلی بہادر شاہ منصوبہ نواز شریف کا تھا اس لیے اس کو سابقہ دور حکومت میں بند کر دیا گیا جس سے قومی خزانے کو 77ارب روپے کا نقصان ہوا،2014میں پی ٹی آئی کے دھرنے کے باعث چینی صدر کا دورہ ملتوی ہوا، لاکھ کوشش کی گئی لیکن ہمیں کہا گیا دھرنے سے نہیں اٹھیں گے، اپریل 2015میں چینی صدر پاکستان تشریف لائے اور سی پیک کا معاہدہ ہوا،وزیراعظم نے کہا سی پیک معاہدے کے تحت ملک میں بجلی کے منصوبے لگنے تھے، فیصلہ ہوا دو منصوبے وفاق لگائے اور دو منصوبے پنجاب لگائے گا، 2017میں ہم نے فیصلہ کیا تھرمل پاور کمپنی کے منصوبے کو لگائیں گے، ٹیم ورک کے نتیجے میں حویلی بہادر شاہ کا منصوبہ ساڑھے 11سومیگاواٹ کا تھا، بھکی منصوبہ حویلی بہادر شاہ سے 100میگاواٹ کم تھا، حویلی بہادر شاہ منصوبہ معاہدے کے مطابق 2019میں مکمل ہونا تھا،تاخیر کے باعث منصوبے پر 77ارب روپے زائد لاگت آئی،اس تاخیر اور ملک دشمنی کے باعث 77ارب روپے دریا برد ہوگئے، نوازشریف کے دور کا منصوبہ تھا اس لیے سابقہ دور حکومت میں اس کو بالکل ختم کردیا گیا، مزید 77ارب روپے لگا کر حویلی بہادر شاہ منصوبہ اب مکمل ہوا ہے،انہوں نے کہا اس منصوبے کے افتتاح پر جہاں خوشی ہوئی ، ساتھ ہی بے پناہ تکلیف ہوئی قوم کا 77ارب روپے کا نقصان ہوا، آپ 77ارب روپے کا حساب کس سے لیں گے؟، میڈیکل سٹی کا آج سنگ بنیاد رکھا ہے،اس کی تخمینہ لاگت 50ارب روپے ہے، اگر یہ 77ارب روپے دریا برد نہ ہوتے تو میڈیکل سٹی بن جاتا اور 20ارب روپے بچ بھی جاتے،کدھر ہے ہماری انصاف کرنےوالی عدلیہ، ان 77ارب روپے کا فوری نوٹس کیوں نہیں لیا، جہاں قوم کی دولت لٹ گئی کسی کو احساس نہیں ، مجھے یہ بتائیں 77ارب روپے کس جرم میں دریا برد ہوگیا، یہ اکیلا ایسا واقعہ نہیں،75سالہ تاریخ میں بے شمار واقعات تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا ان معاملات میں صاف اور شفاف احتساب ہونا چاہیے، جب ہم کشکول لے کر باہر جاتے ہیں تو شرم آتی ہے ، انگلیاں اٹھتی ہیں، 2018میں پاکستان کی قسمت کیساتھ کھیلا گیا، کمٹمنٹ اور شوق سے ترقی کا سفر طے ہوتا ہے جادو کی چھڑی سے نہیں، آئیں آج فیصلہ کریں کہ ہم ماضی کے تمام دھبوں کو دھوئیں گے۔