باجوڑ: جے یو آئی کنونشن میں خودکش دھماکہ، 40 افراد شہید

باجوڑ (مشرق نیوز) باجوڑ میں جے یو آئی کنونشن میں خودکش دھماکہ، 40 افراد شہید، دھماکہ مولانا لائق کی تقریر کے دوران ہوا، جاں بحق ہونیوالوں میں مقامی امیر بھی شامل، متعدد زخمی کی حالت نازک،اموات بڑھنے کا خدشہ،دھماکے کے بعد افراتفری، ہر طرف قیامت صغریٰ کے مناظر،ہسپتالوں میں ایمرجنسی،آواز دور دور تک سنی گئی۔صدر، وزیراعظم ،بلاول بھٹو،آصف زرداری،فضل الرحمن ودیگر رہنماو¿ں کی مذمت،پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں،تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کے نتیجے میں 40سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے،جبکہ درجنوں زخمی ہیں،جاں بحق ہونے والوں میں جے یو آئی تحصیل خار کے امیر مولانا ضیا اللہ جان اور تحصیل ناواگئی کے جنرل سیکرٹری حمیداللہ حقانی بھی شامل ہیں،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایاڈی ایچ کیو ہسپتال میں 40سے زائد افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں،انہوں نے بتایادھماکے میں 150سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ شدید زخمیوں کو آرمی ہیلی کاپٹر سے پشاور منتقل کیا گیا ہے،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسرباجوڑ نے کہا ہے زخمیوں کو تیمرگرہ اور پشاور بھی منتقل کیا گیا ہے اور کئی کی حالت تشویشناک ہے،ادھر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے اب تک معلومات سامنے نہیں آئی ہیں،دوسری جانب انسپکٹر جنرل (آئی جی)پولیس خیبرپختونخوا نے کہا ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خودکش تھا، جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں،ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ ناصر ستی نے بھی بتایاباجوڑ دھماکہ خودکش لگتا ہے، تحقیقات کی جا رہی ہیں،انہوں نے کہا دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے،ادھر جمعیت علمائے اسلام خیبرپختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل جان نے بتایاورکرز کنونشن میں 4بجے کے قریب مولانا لائق کی تقریرکے دوران دھماکہ ہوا،انہوں نے بتایاایم این اے مولانا جمال الدین اورسینیٹر عبدالرشید بھی کنونشن میں موجود تھے جبکہ تحصیل خار کے امیرمولانا ضیا اللہ دھماکے میں جاں بحق ہوئے ہیں،دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمن نے باجوڑ میں ورکرز کنونشن میں دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا اور وزیراعظم، وزیراعلیٰ کے پی سے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کیا،انہوں نے اپیل کی جے یو آئی کے کارکن ہسپتال پہنچ کر خون کے عطیات دیں،فضل الرحمن نے کارکنوں کو تلقین کی جے یو آئی کے کارکن پرامن رہیں،دوسری جانب صدر،وزیراعظم ،بلاول بھٹو،آصف زرداری،فضل الرحمن ودیگر رہنماو¿ں نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے بزدلانہ حملے حوصلے پست نہیں کر سکتے،دہشتگردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے،ملک کو دہشتگردی کی نرسریوں سے پاک کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پسماندگان سے افسوس اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے،انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمان سے واقعہ پر افسوس کرتے ہیں، شہید ہونے والوں کے لیے مغفرت اور اہل خانہ کو اللہ صبر جمیل عطا فرمائے،وزیراعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داران کی نشاندہی کی جائے،دوسری جانب ترجمان جے یو آئی ف کے مطابق فضل الرحمان کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، اس دوران انہوں نے جلسے میں دھماکے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے،ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا زخمیوں کو باجوڑ سے پشاور تک ہیلی کاپٹر فراہم کیا جائے جس پر وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی درخواست پر باجوڑ سے پشاور ہیلی کاپٹر بھجوانے کی احکامات جاری کیے،دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جے یو آئی ف کے کنونشن میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گرد سب کے دشمن ہیں، سوات کی طرح پورے ملک کو دہشتگردی کی نرسریوں سے پاک کرنے کی ضرورت ہے، بم دھماکے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں،ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نے کہا کہ باجوڑ میں جے یو آئی ف کے کنونشن میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہی، شہداءکے خاندانوں اور جے یو آئی ف سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،انہوں نے لکھا وفاقی اور خیبر پختونخوا کی حکومت دہشت گردوں کے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لائے، دہشتگردی کے منصوبہ سازوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔